آج بیٹھے بیٹھے یوں ہی ذہن میں خیال آیا کہ ہم لوگ چاہے
جتنے بھی دلائل دیں لیں ،کتنی ہی منطقی باتیں
کرلیں،دنیا ہماری بات اس وقت تک نہیں سنے گی جب تک ہم تاریخ میں سے اس بات کی مثال
نہ دیں .
مثلا ََ ہم اگر کسی کو کہیں کہ فلاں دوائی کھاؤ بہت فائدہ
مند ہے .اس میں فلاں فلاں اجزاء شامل ہیں .سامنے والا شخص آپ کی ہاں میں ہاں ملاتا
رہے گا لیکن دوائی نہیں کھائے گا .لیکن جوں ہی آپ کہیں گے کہ میں خود استعمال کر
رہا ہوں مجھے کافی افاقہ ہوا ہے تو وہ فوراََ دوائی لینے کو تیار ہو جائے گا .
No comments:
Post a Comment