آجکل ہر طرف کرکٹ ورلڈ کپ کا شوروغوغا ہے جسےعرف ِعام میں "کرکٹ فیور" کہتے
ہیں .سو ہم بھی آجکل اسی بخار میں مبتلا ہیں .اس دفعہ ہر میچ ہی سنسنی خیز ہو رہا
ہے اور حقیقت میں ورلڈ کپ کا مزہ آ رہا ہے .اس بار ہماری ٹیم کی حالت کچھ پتلی لگ
رہی ہے.ویسے تو ہر ورلڈ کپ میں ہم غیر یقینی کی صورت ِحال کا شکار ہوتے ہیں لیکن
اس بار حالات بہت خراب ہیں .تمام آزمودہ کھلاڑی یا تو زخمی ہو چکے ہیں یا پھر ان
کے برے دن چل رہے ہیں .ٹیم کا سارا توازن بگڑ چکا ہے .جسے اوپنر آنا چاہیے وہ باہر
بیٹھا ہے اور نئے نئے تجربات ہو رہے ہیں .
ویسے اگر دیکھا جاۓ تو ہماری پوری قوم کا توازن بگڑ
چکا ہے .(ذہنی نہیں بلکہ معاشرتی توازن ).
دعا ہے کہ اللہ ہماری ٹیم کو اس ورلڈ کپ میں
کامیابیاں نصیب فرمائے (آمین )
.
Umda likhte hn sir ap
ReplyDelete