December 20, 2014

ہم بھی عجیب قوم ہیں

١. ملالہ سے اس لئے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ طالبان کے خلاف ہے،
آج ہر کوئی طالبان سے نفرت کا اظہار کر رہا ہے لیکن ملالہ بیچاری کو پھر بھی کوئی بخشنے کو تیار نہیں...
٢. پشاور کے اندوہناک سانحے پر پوری قوم آنسو بہا رہی ہے لیکن اگر اس جیسے بچے تھر میں بھوک سے مرتے ہیں تو کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی حالانکہ
بےبسی کی موت خوف کی موت سے زیادہ اذیت ناک ہوتی ہے...
٣. دہشت گردی کے ناسور کا علاج ہم جن نیم حکیم نما حکمرانوں سے کروا رہے ہیں دراصل وہی اس مرض کا سبب بھی ہیں ...
٤. ہم بحیثیت قوم بڑے فخر سے سینہ چوڑا کر کے کہتے ہیں کہ ہم نے ایک سپر پاور (سوویت یونین ) کا غرور خاک میں ملایا تھا لیکن آج ہم اسی سے اسلحہ خریدنے کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں اور وہ آج بھی ہم سے کئی گنا بڑی قوت ہے ....
٥. ہم اپنے ملک میں دہشتگردی کرنے والے کے لئے تو موت کی سزا تجویز کرتے ہیں (اور اس کے لئے کسی ضابطے کو بھی خاطر میں نہ لانے کی بات کرتے ہیں )لیکن یہی کام اگر انڈیا والے کریں تو ہم واویلا کرنے لگتے ہیں ....
                                          
                                         جاری ہے ....(اس وقت تک جب تک.... ہماری قوم کی منافقت جاری ہے)

No comments:

Post a Comment