ابّو جان سیاست کے حوالے سےبات چیت خال خال ہی
کرتے ہیں.کوئی خبر چل رہی ہو تو کبھی کبھار تبصرہ کر دیتے ہیں.اخبار باقائدگی سے
پڑھتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ بھی ڈالنے جاتے ہیں .کبھی مسلم لیگ کبھی جماعت
اسلامی کو .لیکن اس کے حوالے سے بھی کبھی پرجوش نہیں ہوئے .
جس دن سے ملک میں دھرنے شروع ہوئے ہیں گھر کے ہر
فرد کی طرح ابّو جان کی نظریں بھی ہمہ وقت ٹی وی کا طواف کرتی رہتی ہیں.جب کبھی اس
حوالے سے کوئی خبر دیکھتے زیر لب عمران خان کی شان میں قصیدے پڑھنےلگتے .
جو لوگ اس کے ساتھ ہیں سب ویلے ہیں .لوگوں کو
کوئی کام ہی نہیں . گھر بار چھوڑ کے اس پاگل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں
میں یا میرا چھوٹا بھائی جب کبھی عمران خان کی
تقریر لگاتے ابّو جان سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے لٹھ لے کے اس کے پیچھے لگ جاتے .
.“کوئی اور چینل لگاؤ اس پاگل کو دفع کرو”
جوں جوں دھرنے نے طوالت اختیار کی باقی لوگوں کی
طرح ہم سب بھی بور ہونے لگے .
وہی پرانی باتیں،پرانے نعرے
رفتہ رفتہ ہم سب نے اس کی تقریر سننا ہی چھوڑ
دی.
محرم کے بعدایک دن یونہی چینلز آگے پیچھے کرتے ہوئے ایک چینل پہ عمران خان کی تقریر لگی ہوئی تھی .میں نے حسب
معمول چنیل بدل دیا.
ابّو جان جو پاس ہی بیٹھے ہوئے تھے فوری بولے .
بدل کیوں دیا چینل؟
عمران کو لگاؤ! عمران کو!
No comments:
Post a Comment