اللہ تعالیٰ کےحکم سےآج سےاردوبلاگ لکھنے کا آغاز کر دیا ہے.اردو بلاگنگ سے تومیں ایک عرصے سے واقف تھا اوراس
کےطریقہ کارسےبھی کچھ واقفیت تھی لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ خود بھی اپنا بلاگ بناؤں گا.
ہمارے ایسے معاشروں کا جو ایک طویل عرصہ غلامی میں بسرکریں وہاں کےلوگ سوچتےتوبہت کچھ ہیں
لیکن وہ اپنےوسیع خیالات کو وجود کےکینوس پہ اتارنےمیں ناکام رہتے ہیں. میرامعاملہ بھی ہوبہوایسا ہی ہے .شاید بلاگ
بنا کے میں اپنے خیالات کوباہرنکلنےکا رستہ دکھلا سکوں
ایک نظم
کسی اسکول کی دیوارکےساتھ
کچراچنتےہوئےننھےبچے
گرچہ اک لفظ کتابوں کانہیں پڑھتے
لیکن ماں باپ کےچہروں سےعیاں
خط ِغربت کی ہر سطرانھیں ازبرہے
انشاللہ!اب آپ سے قلم کے ذریعے ملاقات ہوتی رہے گی.اپنےقیمتی خیالات سے آگاہ کرتے رہیے گا.
No comments:
Post a Comment